ملک اشرف:جسٹس فیصل زمان نے درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا، لاہور ہائیکورٹ میں شہری اعظم بٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں حکومت پنجاب اور فوڈ اٹھارٹی کو فریق بنایا گیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب بھر میں مشروبات میں مصنوعی ذائقے کیلئےکلر استعمال ہوتاہے ،مشروبات میں استعمال ہونے والا کلرمضر صحت ہے۔
سندھ میں ان مشروبات کےسکولوں میں استعمال پر پابندی لگا دی گئی،پنجاب میں یہ مشروبات کھلے عام سکولوں میں استعمال ہوتا ہے ،استدعا کی گئی کہ عدالت ان مشروبات کےسکولوں میں استعمال پرپابندی عائد کرنے کا حکم دے۔