مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا، ایئر انڈیا کا جہاز ناگپور سے ممبئی جارہا تھا۔بھارتی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔بھارتی ایئر لائن نے واقعے کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق طیارے کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسی کمپنی کے طیارے سے سانپ بھی مل چکا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer