شہباز گل کا ایکسیڈنٹ پہلے ہوا ، چوٹ اگلے روز لگی، سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

شہباز گل
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف دی اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل کے ایکسیڈنٹ کے وقت کی تصاویر اور آج عدالت پیشی کے وقت سامنے آنے والی تصاویر پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز موٹر وے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں شہباز گل سمیت گاڑی میں سوار دیگر افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد موٹر وے پر الٹی گاڑی اور شہباز گل کے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جب کہ تصاویر میں شہباز گل کو حادثے کے مقام پر صحیح حالت میں دیکھا گیا۔

تاہم جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر شہباز گل مختلف نظر آئے، اس  دوران ان کی گردن میں کالر اور ہاتھ پر پلاسٹر دیکھا گیا جب کہ وہ لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت پہنچے۔

شہباز گل کی حادثے کے روز اور ایک دن بعد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین ردعمل دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

 
سلطان احمد نامی صارف نے شہباز گل کی گزشتہ روز پانی کی بوتل کھولتے تصویر شیئر کی جس پر کیپشن لکھا تھا کہ  ایکسیڈنٹ  کے بعد بازو بوتل کو زور سے کھولنے کی کوشش میں ٹوٹے، پرویز الٰہی نے شہباز گل کو اپنا  پائیوڈین ڈونیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

 شاہ رخ حسین گھمرو نامی صارف نے  شہباز گل کی کل اور آج کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  دراصل پرانے پاکستان میں ہڈیاں ایک دن کی تاخیر سے ٹوٹتی ہیں۔

 خالد حسین نامی صارف نے شہباز گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقیدی انداز میں بہترین اداکار کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا۔

 ایک صارف نے شہباز گل پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا کا پہلا شخص جسے حادثے کی چوٹ اگلے دن جاکر لگی ہے ۔

 
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor