بااثر شہری نے ٹریفک وارڈن کو مکے جڑ دیے

بااثر شہری نے ٹریفک وارڈن کو مکے جڑ دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کاہنہ میں بااثر شہری کا ٹریفک وارڈن پر تشدد، رانگ پارکنگ سے منع کرنے پر شہری طیش میں آ گیا۔

عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں تشدد، قتل وغارت جیسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے معلوم ہوتا ہے جیسے افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے ختم ہوچکی ہے۔ لاہورکے علاقے کاہنہ میں افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر شہری نے وارڈن پر بہیمنہ تشدد کردیا، واقع کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔

شہری احسن نے گالم گلوچ کے بعد وارڈن مرتضی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔کار سوار شہری کو ٹریفک وارڈن کا گریباں پکڑتے اور تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تشدد کے دوران ٹریفک وارڈن کی شرٹ پھٹ گئی اور زخمی بھی ہو گیا۔ ڈیوٹی پر مامور دیگر وارڈنز نے شہری کو پکڑ کر کاہنہ پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ایک روز بعد بھی ملزم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جا سکی۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں برکی میں ماسک تقسیم کرنے کے دوران ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکاروں اور مقامی افراد میں جھگڑا ہو گیا، جس پر شہریوں نے تلخ کلامی کے بعد چوکی انچارج اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالاتھا۔ واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر برکی پولیس نےاہلکاروں پر تشدد کرنیوالے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں ملزم عمار، شارق ، حاجی سخاوت سمیت 16 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمان میں عمار ، شارق، عبدالرحیم اور وقاص شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔