ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد کا پیغام

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا بابر کت مہینہ ہمیں معاشرتی مساوات، انصاف، بھائی چارے اور صبر کا درس دیتا ہے۔      گورنر پنجاب فوٹیج

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےعوام کے نام اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ انفرادی و اجتماعی زندگی میں کامیابی کا زینہ فراہم کرتا ہے۔

 چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک رواداری، برداشت، تحمل اور ایثار کا درس دیتا ہے، ہمیں رمضان المبارک کے پیغام کی اصل روح پر عملدرآمد کرنا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer