پنجاب کے سرکاری اداروں میں نفاذِ اردو کی راہیں ہموار ہونے لگیں

پنجاب کے سرکاری اداروں میں نفاذِ اردو کی راہیں ہموار ہونے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سرکاری اداروں میں کارروائی اردو میں کرنے کا معاملہ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اداروں میں خط وکتابت اورکارروائی اردو میں کرنے کی راہیں ہموار ہونے لگیں، وزیراعلیٰ نے کابینہ کمیٹی برائے اردو سفارشات بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اداروں میں کارروائی اردو میں کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے سفارشات قائم کردی ہے، کمیٹی سرکاری تقریبات، استقبالیوں اور اجلاسوں کی روداد کواردو زبان میں تحریر کرےگی۔ کمیٹی کی جانب سے دی گئی سفارشات میں کہا گیا ہےکہ گورنر، وزیراعلیٰ، صوبائی وزراءاور افسران تقریبات میں تقاریر اردو میں کریں، چھوٹی بڑی شاہراہواں پر نصب سائن بورڈز انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی تحریر کیے جائیں۔

 تمام محکموں کے ناموں کے سائن بورڈز بھی اردو میں تحریر کیے جائیں، افسران اور اہلکاروں کی ٹریننگ کورسز بھی اردوزبان میں کروائے جائیں، سفارشات میں انگریزی سٹینو گرافروں کے سروس رولز میں انگریزی کیساتھ اردو شارٹ ہینڈ اور ٹائپ کو لازمی قرار دینے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔ گریڈ 5 تک کےملازمین سے خط وکتابت اردو زبان میں کرنے کی بھی تجویز کی گئی ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اردو زبان کی ترویج کیلئے ضلعی مجالس زبان دفتری کوتشکیل دیجائے۔

 کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی سفارشات کابینہ کی قانونی امورکے سامنے رکھی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer