بلاول بھٹو نے بڑا فیصلہ کرلیا، حکمران جماعت کی نیندیں اڑ گئیں

بلاول بھٹو نے بڑا فیصلہ کرلیا، حکمران جماعت کی نیندیں اڑ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہزاد خان) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے براہ راست عوام میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ بلاول بھٹو آج لاہور اور کل منڈی بہاﺅالدین میں ممبر سازی مہم کا آغاز کریں گے۔

سٹی 42 کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں ممبرسازی مہم کے سلسلے میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ ٹھوکر نیاز بیگ میں بلاول بھٹو پارٹی رہنما امجد جٹ کے ڈیرے کادورہ کریں گے کل وہ منڈی بہاﺅالدین میں تین مختلف مقامات پر ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سابق ایم پی اے آصف بھاگٹ کے حلقے کا دورہ بھی کریںگے۔ وہاں سے وہ گوجرہ جائیں گے۔ بلاول بھٹو بھاگٹ، مانگٹ اور گوجرہ تینوں مقامات پر عوامی سے خطاب کریں گے۔ لاہور اور منڈی بہاﺅالدین کے بعد بلاول بھٹو 10 مئی کو لیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer