سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اجلاس جاری ہے ۔
اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ضروری ردوبدل کی سفارشات پر غور کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج رات 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب سے مؤثر ہوگا ۔
اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں ۔ اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، PARCO اور متعلقہ اداروں کے سینئر حکام بھی شریک ہیں ۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کچھ دیر بعد ہو گا ۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا،۔