سٹی 42: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ۔
محسن نقوی نے کہا کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔ یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔
یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے۔
امید ہے کہ قومی ٹیم فائنل جیت کر واپس آئے گی۔
واضح رہے ۔ پاکستانی ہاکی ٹیم نے 2018 کے بعد پہلی مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ، مصر میں ہونے والے کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرایا۔
واضح رہے کہ پاکستان ہاکی برصغیر میں کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے، یہ وہ کھیل ہے جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر پہچان دی،جس کے ذریعے سبز ہلالی پرچم دنیا کے بڑے میدانوں میں لہرا اور جس نے قوم کو فخر کے لمحات عطا کیے۔