ویب ڈیسک: قطر کے وزیرِ توانائی سعد شرید تالکعبی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک چند ہفتوں میں توانائی کی پیداوار روک سکتے ہیں۔ کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے وزیرِ توانائی سعد شرید تالکعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات روک دے گی اور کشیدگی بڑھی تو چند ہفتوں میں تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک جا سکتی ہے۔
علاوہ ازیں پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے کہا ہے کہ جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قطرگیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مارچ کے لیے قطر سے 8 ایل این جی کارگوز آنے تھے، صرف 2 ہی آئے۔ ایل این جی کے بقیہ 6 کارگو 7-11-12-16-20 اور 21 مارچ کو آنے تھے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان کو موجود ایل این جی کی لوڈ منیجمنٹ کرنی پڑےگی، 20 سے21 مارچ تک لوڈ منیجمنٹ کرکے ایل این جی دستیاب رہ سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں کو ایل این جی سپلائی متاثر ہوگی۔ ایل این جی قطر سے ہی آئےگی تاہم متبادل آپشنز موجود ہیں۔