سٹی 42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکےمہنگائی پر بھی اثرات سامنے آنے لگے ۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.37 فیصد کا اضافہ ہوگیا ۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.70 فیصد پر پہنچ گئی ۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 11 اشیاء سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں،
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 10.46 فیصد مہنگا ہوا،ایل پی جی 5.61،پیٹرول3.06 اورڈیزل 1.84 فیصدمہنگا ہوا،کیلے3.85 اور لہسن کی قیمت میں 1.23فیصد کا اضافہ ہوا،ایک ہفتےمیں بیف،مٹن اوردال ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 اور انڈے 8.13 فیصد سستے ہوئے،پیاز6.08 اورآلو کی قیمت میں 5.09فیصد کی کمی ہوئی،آٹا،کوکنگ آئل، دال چنااوردال مونگ بھی سستی ہوئی۔