ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 کی بجائے 8 دنوں بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی ہوگی: وزیر خزانہ کو گرین سگنل مل گیا

15 کی بجائے 8 دنوں بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی ہوگی: وزیر خزانہ کو گرین سگنل مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب ہر ہفتے ردوبدل ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 15 روز کی بجائے 8 دنوں بعد قیمتوں میں تبدیلی کیلئے وزیر خزانہ کو گرین سگنل دے دیا ۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اس ایجنڈے کی منظوری کروائیں گے ۔ ای سی سی کی منظوری کے بعد یہ معاملہ کابینہ میں جائے گا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اس کا اطلاق ہو گا  ۔ 

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اعلی سطحی اجلاس ہوا، جس میں وزارت پٹرولیم کی جانب سے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ 

 وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ پٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ جو بھی پٹرول پمپ مصنوعی قلت کے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہو، اسکو فورا بند کیا جائے اور اوگرا اسکا لائسنس منسوخ کرکے سخت قانونی کارروائی کرے۔

دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جلد بحال نہ ہوئی تو پیر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری عرفان الٰہی نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی سپلائی تقریباً 50 فیصد تک گر چکی ہے جبکہ ڈیزل کی فراہمی صرف 20 فیصد رہ گئی ہے، جس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں شدید مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔