سٹی 42 : انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر سامنے آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی ۔ انٹر بینک میں ڈالر 279.41روپے سے کم ہوکر 279.40 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.45 روپے پر برقرار رہا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 12 پیسے مہنگاہوکر 327.93 روپے، برطانوی پاونڈ 70 پیسے اضافے سے 377.45 روپے پر آگیا، یو اے ای درہم 6 پیسے مہنگاہوکر 76.93 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 5 پیسے کمی 75.12 روپے پر پہنچ گیا ۔
دوسری جانب عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونا سستا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 400روپے کی کمی کے ساتھ 5لاکھ 33ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915روپےکم ہو کر 4لاکھ 57ہزار 614روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 104 روپے کے اضافے کے ساتھ 8ہزار 914 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 89روپے اضافے کے ساتھ 7ہزار 642روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 5ہزار 110ڈالر کی سطح پر آگئی۔