شہزاد خان: شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں جبکہ چکن اور انڈے کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چکن کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے مطابق چکن 497 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔
ذرائع کے مطابق زندہ فارم چکن کی قیمت 315 روپے، تھوک چکن 329 روپے اور پرچون قیمت 343 روپے فی کلوگرام رہی۔
اسی طرح فارمی انڈے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، جہاں ایک درجن انڈے 200 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ پیٹی کی قیمت 5,880 روپے رہی۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رمضان کے دوران گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے، لہٰذا صارفین کو خریداری میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔