ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی

مراد راس کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء مراد راس کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نہ ہوسکی ۔
  لاہور ہائیکورٹ کے2رکنی نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مراد راس کی اپیل پر سماعت کرنا تھی ۔۔انٹرا کورٹ اپیل میں فیڈریشن، ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں عامر اقبال کو فریق بنایا گیا ہے ۔ انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ طلبی کا نوٹس اور انکوائری کو اقدام کالعدم قرار دے۔۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کو تادیبی کارروائی سے روکے ۔

Ansa Awais

Content Writer