ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفی دیا ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے آئین کے آرٹیکل دو سو چھ کے سیکشن ایک کے تحت استعفی ،صدر پاکستان کو بھجوایا ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز 26 نومبر 2016 کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے ، عدالت عالیہ میں فوجداری کیسز کی سماعت کرتے رہے،جسٹس چوہدری عبدالعزیز کا تعلق اسلام آباد سے ہے،جسٹس چوہدری عبدالعزیز اس وقت لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 19 ویں نمبر پر ہیں ،جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے 62 سال کی عمر پوری ہونے پر 8 ستمبر 2033 کو ریٹائر ہونا تھا۔