ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس فیشن ویک:اروشی روٹیلا کو  فیشن اسٹائل گاؤن  پہننا مہنگا پڑگیا

پیرس فیشن ویک:اروشی روٹیلا کو  فیشن اسٹائل گاؤن  پہننا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی اداکارہ و  رقاصہ اور ماڈل اروشی روٹیلا کے بین الاقوامی فیشن شو میں اپنائے گئے فیشن اسٹائل  کی  تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے تنقید کی ذد میں آگئیں۔

 اروشی روٹیلا نے حال ہی میں پیرس میں منعقد ہونے والے فیشن ویک  میں شرکت کی اور ریڈ کارپٹ  بھی انٹری دی۔

اداکارہ کی جانب سےجیسے ہی ایونٹ کی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈکی گئی تو صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر تنقیدشروع ہوگئی۔

اروشی روٹیلا نے ریڈ کارپٹ پر گہرے نیلے رنگ کا ایک گاؤن پہناہواتھا جس پر کوپر رنگ کے پھول بنے ہوئے ہیں۔

 اداکارہ کا لباس دیکھ کر صارفین جہاں ان کی جانب سے ماضی میں دیے گئے بے تکے بیانات کو یاد کر رہے ہیں تووہیں ان کے لباس سے متعلق نقادوں کا کہنا ہے کہ اروشی روٹیلا کا انتخاب تو عرفی جاوید سے بھی برا نکلا۔