ملزمان مردم شماری کے عملے سے سرکاری ٹیبلٹ چھین کر فرار

ملزمان مردم شماری کے عملے سے سرکاری ٹیبلٹ چھین کر فرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے قائد آباد میں ملزمان مردم شماری کے عملے سے سرکاری ٹیبلٹ چھین کر فرار ہوگئے۔

قائد آباد میں مردم شماری کا عملہ اپنے سرکاری امور انجام دینے میں مصروف تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور اسلحے کے زور پر سرکاری ٹیبلٹ ، موبائل فون ، کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ 

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان ایک ہی گلی میں دو کار سواروں کو اسلحے کے زور پر لوٹا اور فرار ہوگئے ۔ 

Ansa Awais

Content Writer