شاہ رخ خان نے اپنے ڈرائیور کو گلے لگالیا، ویڈیو وائرل

شاہ رخ خان کی ڈرائیور کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: sharukh khan hug his driver.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے ان دنوں اپنی نئی فلم پٹھان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں جب وہ اسپین جانے لگے تو ایئرپورٹ پر اپنے  ڈرائیور کو گلے لگالیا۔ اس اقدام پر شاہ رخ کو مداحوں  کو جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہ رخ خان اپنی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں اسپین گئے تاہم وہ اسپین جاتے ہوئے ایئرپورٹ پر میڈیا کوریج  کیلئے نہیں رُکے اور نہ ہی میڈیا کے کسی نمائندے سے گفتگو کی۔ایئرپورٹ کے اندر جاتے ہوئے شاہ رخ خان نے اپنے ڈرائیور کو گلے لگایا اور اُنہیں الوداع کہا، شاہ رخ خان کے اس انداز کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

شاہ رخ خان کی ڈرائیور کو گلے لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین نے اداکار کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

 واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے، فلم ʼپٹھان آئندہ برس 25 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ دبئی سمیت کئی بین الاقوامی مقامات پر کی گئی ہے جبکہ اس فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی مرکزی اسٹار کاسٹ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں جو  8 یا 9 مارچ کو اسپین روانہ ہو سکتے ہیں۔



Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor