ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی عالمی بینک سے مزید قرضہ لینے کی تیاری

حکومت کی عالمی بینک سے مزید قرضہ لینے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لئے عالمی بینک سے قرض لینے کی تیاریاں، محکمہ ٹرانسپورٹ نے حکومت سے اجازت مانگ لی، پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام پر ڈیرھ ارب روپے کا قرض لینے کے لئےعالمی بینک سے باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔

پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے نام سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ اس سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پر سالانہ کے اخراجات میں بھی کمی ہوگی۔ بسوں کی خریداری کے لئے حکومت عالمی بینک سے رجوع کرے گی۔ عالمی بینک سے معاہدہ کے لئے سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کی سربرای میں چار رکنی وفد مذاکرات کرے گا۔

وفد کیبنٹ کی منظوری کے بعد قرض حاصل کرے گا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 50 سے زاہد الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 21 الیکٹرک بسیں خریدیں جائیں گی۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بسوں کی خریداری کے لئے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ 

دوسری جانب لاہور کے 12 سو سے زائد سرکاری سکول بھی 14کروڑ روپے کے فنڈ سے محروم ہیں۔ نان سیلری بجٹ سے سرکاری سکولوں کے انتظامی اخراجات اٹھائے جاتے ہیں۔ صاف پانی کیلئے ٹیوب ویل کے بجلی کے بل بھی اس رقم سے ادا ہونا ہے۔سکولوں میں دیگر انتظامی طور پر بھی یہ فنڈ خرچ ہوتے ہیں۔سرکاری سکولوں کی جانب سے کئی بار اپیل کرنے کے باوجود انہیں فنڈ نہیں مل سکے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے جنوری میں سکولوں کو تیسرے کوارٹر کے فنڈ دینے کی استدعا کی تھی لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعدد بار محکمہ خزانہ کو آگاہ کیا ہے لیکن انہیں فنڈ نہیں مل رہے۔ فندز نہ ملنے سے سکولوں کے انتظامی اور مالی امور متاثر ہوتے ہیں جس میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کے بل ہوتے ہیں۔