ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نورا فتیحی کابڑی کامیابی پرخوشی کا منفردانداز، تصاویر وائرل ہوگئیں

نورا فتیحی کابڑی کامیابی پرخوشی کا منفردانداز، تصاویر وائرل ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ نورا فتیحی کو بالی ووڈ میں اپنےکیریئر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات کا سامنا رہا، پختہ عزم کی وجہ سے آج وہ بالی ووڈ میں چھائی ہوئی ہیں اور ان کے چاہنے والوں انسٹاگرام پر 23 کرڑو سے بھی زیادہ ہے، نورا فتیحی کو ایک اور بڑی کامیابی مل جس کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی بیشتر کامیاب اور ایکشن سے بھرپور فلموں میں آئٹم سانگ کرنے والی کینیڈین نژادڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی، نورا فتیحی نے اس کامیابی پر اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی چند نئی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔اس موقع پر ایک کیک بھی کاٹا گیا،شیئر کی گئیں ان تصاویع میں ان کے ہمراہ دوست احباب بھی ہیں۔

  نورا فتیحی کو یہ کامیابی کے ان مشہور گانے ’دلبر دلبر‘ کی وجہ سے ملی، اس گانے کو اب تک ایک بلین صارفین نے لائیک کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں ان تصویروں  کے کیپشن میں نورا فتیحی  نے  لکھا کہ اس حیران کن کامیابی پر سب کاشکریہ ادا کرتی ہوں، اپنے بارے لکھتے ہوئے کہا کہ میں آج افریقی عرب کی پہلی خاتون آرٹسٹ بن گئی ہوں، جس کے ڈانس کی ویڈیو پر ایک ارب ویوز آئے ہیں.

  نورا فتیحی نے اپنی ٹیم ممبر اور دوستوں کے بارے لکھا کہ میں آپ سب کی سپورٹ، محبت کے بغیر ایسا نہیں کرسکتی تھی میں ہمیشہ آپ کی شکرگزار رہوں گی۔یادرہے کہ ’دلبر دلبر‘ بالی ووڈ فلم ’ستیامیوا جایت‘ کا مقبول ترین گانا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

واضح رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں    نورا فتیحی کا کہناتھا کہ  ایک آڈیشن کے دوران کاسٹنگ ڈائریکٹر نے جسے پتہ تھا کہ میں بھارتی نہیں اور مجھے ہندی نہیں آتی، لیکن پھر بھی اس نے مجھے ہندی میں اسکرپٹ پڑھنےکو دیا تاکہ وہ مجھ پر ہنس سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایسے رویوں سے سخت دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور کینیڈا واپس جانے پر بھی غور کررہی تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer