(عثمان علیم) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی رکشہ یونین سڑکوں پر نکل آئی، کلمہ چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، میٹرو ٹریک بھی بند کردیا۔
عوامی رکشہ یونین کی جانب سے برھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کلمہ چوک پراحتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر مجید غودی نے کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیورز نے شرکت کی اور حکومت کے خلاف احتجاجی نعرے لگاتے ہوئے، ایل پی جی، پیٹرولیم مصنوعات، اشیاء خورونوش اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
صدر عوامی رکشہ یونین مجید غوری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے سفید پوش اورغریب لوگوں کو رلانے اور مہنگائی کے تحفے دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میٹرو ٹریک کو بھی کافی دیر بند رکھا۔ احتجاجی ریلی کے باعث کلمہ چوک اور اطراف میں شدید ٹریفک جام رہا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔