ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوہری شہریت: تفصیلات فراہم نہ کرنے والے افسران کی فہرست جاری

دوہری شہریت: تفصیلات فراہم نہ کرنے والے افسران کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ایف بی آر نے دوہری شہریت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہ کرنے والے کسٹمز سروس کے افسران کی فہرست جاری کردی۔ شہریت کی معلومات فراہم نہ کرنے والوں میں گریڈ سترہ تا بائیس کے افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوہری شہریت کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے افسروں میں ممبر ٹیکنیکل کسٹمز ایپلنٹ ٹربیونل عمران طارق، ڈائریکٹر سی ایس اے فضل یزدانی خان، سیکرٹری واپڈا عامر احمد شامل ہیں۔

ممبر ٹیکنیکل کسٹمز ایپلنٹ ٹربیونل سعود عمران احمد، مہناز بھور، ایڈیشنل کلکٹر کسٹمزاپریزمنٹ جواد علی شاہ کا نام بھی دوہری شہریت سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنے والے افسروں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔ایف بی آر نے کمرشل پراپرٹی مالکان کی رینٹل انکم کی تفصیلات حاصل کرلیں
 
 ایف بی آر نے عندیہ دیا ہے کہ شہریت سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنےوالے افسروں کو صرف پاکستانی شہری تصورکیا جائے گا۔