پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کیخلاف گھیرا تنگ ، سخت کارروائی کا فیصلہ

پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کیخلاف گھیرا تنگ ، سخت کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ کے حکم پر  پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے سخت احتساب کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں فیلڈ افسران کی کارکردگی رپورٹس مرتب ہوں گی۔ سپیشل برانچ ودیگر خفیہ ادارے رپورٹس مرتب کرکے بھجوائیں گے۔ ایس ایچ اوز سے آر پی اوز رینک کےافسران کی ورکنگ رپورٹس تیار ہوں گی۔ افسران کی کرپشن، پبلک ڈیلنگ،اخلاقیات ودیگر پہلوؤں کو نمایاں کیا جائے گا۔ کرپٹ افسران کو فیلڈ سے ہٹا کر آئندہ اہم سیٹوں پر تعینات نہیں کیا جائےگا۔

پولیس حکام کا مزید  کہنا ہے  کہ اس سے قبل ڈی ایس پیز کی کیٹگری تیار کی جاتی ہیں، اے کیٹگری کے ڈی ایس پیز کو سرکلز میں تعینات کیا جاتا ہے . بی اور سی کیٹگری کے افسران کو سکیورٹی یونٹس میں تعینات کیا جاتا ہے۔ سپیشل برانچ ودیگر خفیہ اداروں نےرپورٹس کی تیاری شروع کر دی ہے۔رپورٹس موصول ہونے پرافسران کی تعیناتی بارے کیٹگریز بنائی جائیں گی۔