ایرانی صدر  کا کل دورہ لاہور متوقع، ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

ایرانی صدر  کا کل دورہ لاہور متوقع، ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کل لاہور کا دورہ متوقع ،صدر مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔
 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہورایرانی صدر ابراہیم رئیسی کل لاہور کا دورہ کریں گے اس حوالے سے ڈی سی لاہور نے ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔
اے ڈی سی ہیڈ کوارٹر شاہد عباس کاٹھیا، اے سی کینٹ نبیل میمن سمیت دو زونل افسران حاجی ٹرمینل پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
اے ڈی سی ایف اینڈ پی عمر مقبول، اے سی ہیڈ کوارٹر انعم سمیت دو زونل افسران کو مزار اقبال پر تعینات کیا گیا ہے۔

اے ڈی سی شوجین وسترو اور اے سی ایچ آر وجیہہ نسرین جی سی یونیورسٹی ڈیوٹی دیں گی،اے سی ماڈل ٹاون سمیت3زونل افسران گورنرہاؤس ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
اے سی شالیمار انعم فاطمہ ہوم اکنامکس کالج ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔
اےسی رائیونڈزینب طاہرایرانی قونصلیٹ خانہ فرہنگ میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی ۔