آئی جی پنجاب نے لاہورپولیس سے پٹرولنگ کاریں پروٹوکول کے لیے مانگ لیں

آئی جی پنجاب نے لاہورپولیس سے پٹرولنگ کاریں پروٹوکول کے لیے مانگ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:ایلیٹ فورس کے بعد پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیاں بھی پروٹوکول پر لگانےکا فیصلہ، حال ہی میں ترقی پانیوالے افسران کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ آئی جی پنجاب نےلاہورپولیس سے پٹرولنگ پرتعینات کاریں پروٹوکول کے لیے مانگ لیں ، مراسلہ ارسال کر دیا گیا، گاڑیاں ایڈیشنل آئی جیز کے پروٹوکول پر لگائی جائیں گی۔

پہلے وی وی آئی پیز کے لیے پروٹوکول اب پولیس افسران بھی کسی وی وی آئی پیز سے کم نہیں۔ حال ہی میں پرموشن پانے والے ایڈیشنل آئی جیز کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل ائی جیز کے پروٹوکول کے لیے پٹرولنگ کے لیے بنائی گئی پولیس رسپانس یونٹ کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔پولیس رسپانس یونٹ کی کاریں حاصل کرنے کے لیے ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب نے سی سی پی او امین وینس کو مراسلہ لکھ دیا۔ گاڑیوں کو لاہور پولیس سے واپس لے کر موٹر ٹرانسپورٹ پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔

پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیوں کو ایڈیشنل آئی جی عامر ذولفقار ، ابوبکر خدا بخش ، علی عامر ملک ، بی اے ناصر اور شاہد حنیف کو دی جائیں گی۔ پٹرولنگ کے لیے لاہور پولیس کے پاس ایک سو دس کاریں موجود ہیں جن میں سے ایڈیشنل آئی جیز کے لیے گاڑیاں نکالنے پر پٹرولنگ کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔