جنید ریاض: پنجاب کے 1500 بہترین اساتذہ کو سٹار ٹیچرایوارڈ سے نوازا جائے گا، اساتذہ کو سونے کے تمغے کے ساتھ ایک لاکھ روپے بطور انعام بھی دیا جائے گا، سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی۔
پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے 1500 بہترین اساتذہ کو سٹار ٹیچرایوارڈ ملے گا۔تقریب سلام ٹیچرڈے پر منعقد کیجائے گی۔ سلام ٹیچرڈے ہر سال 5 اکتوبرکو منایا جاتا ہے۔ اساتذہ کو سٹارٹیچرایوارڈ دینے کے حوالے سے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی۔