ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا صفدر لغاری کے انتقال پر سردار اظہر لغاری سے اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کا صفدر لغاری کے انتقال پر سردار اظہر لغاری سے اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی سردار اظہر خان لغاری کے صاحبزادے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے سربراہ سردار صفدر لغاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سردار اظہر خان لغاری کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور حوصلے کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم صفدر لغاری کے چچا اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار ارشد لغاری سے بھی رابطہ کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے مرحوم صفدر لغاری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم پارٹی کے ایک متحرک اور مخلص کارکن تھے جن کی خدمات قابل قدر ہیں۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم صفدر لغاری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔