ویب ڈیسک : ضلع نگر کے آخری گاؤں ہسپر میں گلیشیر کے پگھلاؤ کے باعث دریائی کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے، این ڈی ایم اے نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق نگر کے آخری گاؤں ہسپر میں گلیشیر کے پگھلاؤسے دریائی کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پانی کی سطح بلند ہورہی ہے، نگر خاص چوک سے آگے راستے بند ہوگئے ہیں۔
قبل ازیں این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا تھا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے میں تیزی۔
ہسپر ہوپر گلیشیئر پگھلنے سے دریا میں پانی کے بہاؤ اور سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔