ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جواد احمد کے سیاسی بیانات پر ابرار الحق کا ردعمل سامنے آگیا

 جواد احمد کے سیاسی بیانات پر ابرار الحق کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ڈیسک :معروف گلوکار ابرار الحق نے ساتھی گلوکار جواد احمد کے سیاسی بیانات پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

گلوکار ابرار الحق نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ جواد احمد نے کہا کہ ان کا دور حکومت آیا تو مزدور کی تنخواہ فی تولہ سونے کے برابر ہوگی اس پر آپ کی کیا رائے؟

گلوکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں بس اب ان کی باتوں سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

میزبان نے مزید پوچھا کہ جواد احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ میں پاکستان کی آخری امید ہوں، ان کے اس اعتماد پر کیا کہیں گے؟

ابرار الحق نے اس سوال کے جواب میں ہنستے ہوئے کہا کہ کہنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے۔

اس سے قبل ابرار الحق نے جنرل زیڈ کو مشورہ دیا تھا کہ اللہ سے بڑی چیزیں مانگیں، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ آج اس پوزیشن پر ہوں گے لیکن اللہ نے انہیں کسی بھی چیز سے اسٹار بنا دیا۔

گلوکار نے کہا تھا کہ اللہ آپ کو بہترین دینے پر قادر ہے اس طرح زیادہ سے زیادہ بڑی چیزیں مانگیں اور اگر آپ کا ایمان مضبوط ہے تو اللہ آپ کے کام میں برکت دے گا۔