ویب ڈیسک : دنیا بھر میں ڈپریشن، تنہائی اور اداسی ایک سنگین سماجی مسئلہ بنتے جا رہے ہیں۔ بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جو دوسروں کے درمیان ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار رہتے ہیں لیکن ان کے جذبات اور احساسات اکثر نظرانداز ہو جاتے ہیں۔
جہاں ایک طرف ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا نے دنیا کو بظاہر قریب کر دیا ہے، وہیں دوسری جانب انسانی رشتوں کی گہرائی اور حقیقی تعلقات کو متاثر کیا ہے۔ ایسے میں جاپان میں ایک منفرد اور غیر روایتی سروس سامنے آئی ہے، جسے "فیملی رینٹل سروس" کا نام دیا گیا ہے۔
یہ سروس ایسے افراد کے لیے ہے جو جذباتی طور پر تنہا ہیں۔
اس سروس کے ذریعے لوگ عارضی طور پر خاندان کے افراد کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں جو ان کے ساتھ وقت گزاریں، تہواروں میں شریک ہوں، یا صرف ان سے بات چیت کر کے ان کے دل کا بوجھ ہلکا کریں۔