سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 102 آسامیاں مکمل طور پر پر کر دی گئی ہیں جن پر 102 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
کامیاب امیدواروں میں محمد عامر، ذیشان علی، حمزہ طیب، علی رضا، علی شیر، عمر دراز، فہد اقبال، عاطف محمود، وقاص عظیم، شعیب حسن، شاہ زیب خان، رضوان قریشی، طلحہ نعیم، مدثر حسین، خالد یاسین، منیب جاوید، حسن بلال، کاشف جنید، اسامہ نعیم، مبشر عباس اور دیگر شامل ہیں۔
ادھر محکمہ صحت میں سینئر رجسٹرار میڈیسن کی 53 آسامیوں میں سے 50 پر تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ 3 آسامیاں موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئیں۔کامیاب امیدواروں میں سمیع اللہ، نعمان طارق، عثمان قریشی، احمد رضا، سعدیہ نعیم، عمیر لطیف، فریحہ شاہ، راحیل ممتاز، زینب فاطمہ، دانیال رشید، اور دیگر شامل ہیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کے سیکرٹری افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔