ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی عید پر صفائی کے بڑے انتظامات، ایل ڈبلیو ایم سی متحرک

بڑی عید پر صفائی کے بڑے انتظامات، ایل ڈبلیو ایم سی متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد : لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے جامع انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

 چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہریوں میں 15 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز تقسیم کیے جا رہے ہیں، جب کہ 20 ہزار سے زائد سینیٹری ورکرز صفائی کے لیے متحرک رہیں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر بابر صاحب دین کے مطابق شہر میں عارضی کلیکشن پوائنٹس کو فعال کر دیا گیا ہے اور چار مقامات پر آلائشیں ڈمپ کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ویسٹ بیگز کو گوشت کے ذخیرے کے لیے استعمال نہ کریں کیونکہ یہ کیمیکل شدہ ہوتے ہیں اور گوشت خراب کر سکتے ہیں۔ آلائشیں صرف ویسٹ بیگز میں ڈال کر ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے حوالے کی جائیں.

عید قربان پر لاہور میں 15 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز کی مفت تقسیم کئے گئے۔شہریوں کی سہولت کیلئے شہر بھر میں 300 عید کیمپس بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔104عارضی کلیکشن پوائنٹس جبکہ 4 ڈمپنگ سائٹس فعال کر دی گئیں۔افسران سمیت 15ہزار سینٹری ورکرز ،ڈرائیورز ،سپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ۔چھپ کر نہر میں الائشیں پھیکنے والوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

عید الاضحی گرینڈ صفائی آپریشن کی لائیو ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم فعال کر دیئے گئے۔آپریشنل کنٹرول روم میں 24گھنٹے گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ ،شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔بس سٹینڈ، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور عوامی رش کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کر دیا ۔عید گاہوں، جامع مساجد، اور قبرستان جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔ورکرز کی حاضری، گاڑیوں کی باقاعدہ ٹریکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

1