زین مدنی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر اسٹیج ڈراموں کی نگرانی کے لیے ضلعی انٹیلی جنس وِنگ کی 9 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق جس بھی تھیٹر پر ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی، اُسے فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ مانیٹرنگ کے نکات میں ڈرامے کے اوقات کار، غیر اخلاقی مواد اور اسٹیج سے ناظرین سے براہِ راست رابطے جیسے امور شامل ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے تمام ٹیموں کو بلا خوف کارروائی کی کھلی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ثقافتی حدود کا احترام یقینی بنایا جا سکے۔