وزیراعلیٰ نےپنجاب کےسکولوں میں ہیلتھ سکریننگ پروگرام شروع کرنےکافیصلہ کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:  نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے معصوم بچوں کو تھیلیسیمیا اور دوسری خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے سکول کی سطح پر سکریننگ کا فیصلہ کیاہے۔ یہ بات  نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم  نے اپنی زیرصدارت محکمہ صحت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں سکول ہیلتھ سکریننگ کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس محکمہ قانون سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمدرضا سرور،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن آغانبیل،کلثوم ثاقب،برسٹرمدثراسحاق،محمدنادر،سعیدخان ودیگرافسران نے شرکت کی۔

 نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران سکول ہیلتھ سکریننگ کے اقدامات کاجائزہ لیا۔

 متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو اسکول ہیلتھ اسکریننگ پروگرام پرریفنگ دی۔

 نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ  نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے معصوم بچوں کوخطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے سکول کی سطح پر سکریننگ کا فیصلہ کیاہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ  محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالہ سے اہم سٹیک ہولڈرزہیں۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے بتایا کہ  نویں جماعت کے امتحان سے پہلے ہر بچے کی تھیلیسمیاء سمیت مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے سکریننگ کی جائے گی۔ محکمہ قانون کو اس حوالہ سے قانون سازی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے تجویزکردہ قانون سازی کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔  سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالہ سے ایک سٹیئرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے امید ظاہر کی کہ  انشاء اللہ نویں جماعت سے ہیلتھ سکریننگ کے ذریعے پنجاب میں خطرناک بیماریوں کی شرح میں واضع کمی واقع ہوگی۔  پنجا ب کے سکولوں میں ہیلتھ سکریننگ کے ڈیٹا کومحفوظ بنایاجائے گا۔

ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالہ سے سٹیئرنگ کمیٹی میں بائیوکیمسٹ،ڈاکٹرز، پیتھالوجسٹ اور پیڈریشن شامل کئے جائیں گے۔  سکول ہیلتھ سکریننگ کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔