سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور اچھی خبرآگئی

Govt employees duty time
کیپشن: Govt employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لئے اچھی خبر، وزیردفاع خواجہ آصف نے سرکاری ملازمین کے لئے ہفتے میں دو دن آرام اور جمعہ کوآدھی چھٹی دینے کی تجویز پیش کی۔

تفصیلات کےمطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سرکاری ملازمین کے حوالے سے اہم تجویز پیش کی۔اپنےآفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے لکھا کہ'ملک بھر میں ملازمین کو ہفتہ اور اتوار پوری جبکہ جمعہ کو آدھی چھٹی دی جائے۔ ہفتے میں 4.5 دن کام ہو۔

مزید کہا کہ کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جاۓ.سڑکوں پہ ٹریفک کم ہو گی. تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی.کفایت شعار ی کے کلچر کو فروغ ملے گا.

واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرتے ہوئے صرف ایک چھٹی کرنے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف کے اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد حکومت کی جانب سے ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کرنے والے اعلان کو واپس لے لیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer