(سٹی42)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ایسی نامناسب ویڈیو وائرل ہوئی جس کو صارفین نے دیکھا کران پر خوب تنقیدی نشتر چلائے، عاصم اظہر نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جبکہ عاشر وجاہت نے بھی ویڈیو کے بارے وضاحتی بیان جاری کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں، گزشتہ دنوں ان کی ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،ہانیہ عامر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو،ویڈیو میں ہانیہ عامر عاشر وجاہت کے ساتھ ہیں اور وہ بیڈ پر کمبل اوڑھے لیٹے ہوئے ہیں،سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، صارفین اس ویڈیو کو معاشی اقدار کے منافی قرار دے رہے ہیں۔
Video went viral of Hania Amir and Aashir Wajahat on social media. In the video, Hania Amir is singing Hassan Raheem’s Arzu song while lying with Aashir Wajahat.#haniaamir #mmnewstv pic.twitter.com/WwCXcLkhGN
— MM News TV (@mmnewsdottv) June 5, 2021
دوسری جانب اداکارہ کے سابقہ دوست عاصم اظہر کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے، گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا،ویڈیو میں انوپم کھیر کو’ بال بال بچ گیا ‘کہہ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
Alhamdulillah ???????????? pic.twitter.com/7fvfBjJ2dr
— Asim Azhar (@AsimAzharr) June 5, 2021
بعدازاں عاشر وجاہت نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم بحیثیت قوم دوسرے اہم معاملات سمیت لاکھوں فلسطینیوں کو قتل کے مقابلے میں بہن اور بھائی کے اپنے کمرے میں تفریح کرنے پر زیادہ فکر مند ہیں، کس قدر پریشان کن دن ہے،ہم لوگوں کو ان کی زندگی سکون سے گزارنے کی اجازت کب دیں گے؟
We as a nation are more worried about a brother and sister having fun in the vicinity of their own room compared to so many other issues including the murder of millions of innocent Palestinians. When will we let people live their lives free of judgment? What a disturbing day.
— Aashir wajahat official (@Aashirwajahat1) June 5, 2021