برائلر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی

برائلر گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی
کیپشن: Chicken meat and eggs prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)فارمی انڈوں کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 1روپے اضافے سے 153 روپے فی درجن ریٹ مقرر، برائلر مرغی کا ریٹ 313 روپے فی کلو پر برقرار رہا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا ریٹ گزشتہ دو دن کے نرخ نامے پر ہی برقرار رہا،سرکاری نرخ نامہ کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 313 روپے فی کلو  فروخت ہورہا ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 208 روپے جبکہ پرچون میں 216 روپے فی کلو جاری کیا گیا، انڈوں کی قیمت میں 1 روپے فی درجن مزید اضافہ دیکھنے میں آیا،انڈے 153 روپے فی درجن اور انڈوں کی پیٹی کی سرکاری قیمت 4ہزار 470 روپے جاری کی گئی۔

مزید پڑھئے: برائلرگوشت کی سرکاری قیمت تین سو تیرہ روپے مقرر

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مرغی کا گوشت 313 روپے فی کلو سرکاری نرخ نامہ جاری رہا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 208 روپے جبکہ پرچون میں 216 روپے فی کلو  فروخت ہواتھا، فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ دیکھنے میں آیا، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے انڈے 152 رو پےفی درجن جو کہ سرکاری ریٹ جاری کیا۔

یاد رہے کہ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوتے ہی بیمار مرغیوں کی فروخت کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا,شہر میں بیشتر مقامات پر بیمار اور لاگر مرغیوں کی فروخت جاری ہے, ہربنس پورہ میں کھلے عام بیمار مرغیوں کا کاروبار سڑک کنارے کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے دکاندار سڑک کنارے پڑی بیمار مرغیاں خرید کر برگر شوارما میں استعمال کرتے ہیں،متعلقہ انتظامی افسر کی ملی بھگت سے کاروبار کیا جاتا ہے۔ادھرکیمرہ دیکھتے ہی کاروبار کرنے والوں نے دوڑیں لگا دیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer