برائلرگوشت کی سرکاری قیمت تین سو تیرہ روپے مقرر

برائلرگوشت کی سرکاری قیمت تین سو تیرہ روپے مقرر
کیپشن: Chicken meat and eggs prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)شہر میں برائلر مرغی کی سرکاری قیمت 313 روپے فی کلو مقرر، فارمی انڈوں کی قیمت میں دو روپے فی درجن اضافے سے نئی قیمت 152 روپے جاری ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا ریٹ کل کی نرخ نامے پر برقرار، مرغی کا گوشت 313 روپے فی کلو سرکاری نرخ نامہ جاری رہا، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 208 روپے جبکہ پرچون میں 216 روپے فی کلو جاری کیا گیا، فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ کردیا گیا، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے انڈے 152 روہے فی درجن سرکاری ریٹ جاری کیا۔

مزید پڑھئے: مرغی کا گوشت کھانے والے ہوجائیں خبردار! اہم انکشافات سامنے آگئے

واضح رہے کہ لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت مہنگا ہوتے ہی بیمار مرغیوں کی فروخت کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا,شہر میں بیشتر مقامات پر بیمار اور لاگر مرغیوں کی فروخت جاری ہے, ہربنس پورہ میں کھلے عام بیمار مرغیوں کا کاروبار سڑک کنارے کیا جارہاہے۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے دکاندار سڑک کنارے پڑی بیمار مرغیاں خرید کر برگر شوارما میں استعمال کرتے ہیں،متعلقہ انتظامی افسر کی ملی بھگت سے کاروبار کیا جاتا ہے۔ادھرکیمرہ دیکھتے ہی کاروبار کرنے والوں نے دوڑیں لگا دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer