پاکستان کو ترقی یافتہ، خوشحال اورپر امن بنایا ہے: شہباز شریف

پاکستان کو ترقی یافتہ، خوشحال اورپر امن بنایا ہے: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کی ملاقات۔ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ، خوشحال اورپر امن بنایا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کی ملاقات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشحال، پر امن اور روشن پاکستان ہماری منزل ہے، 5 برس کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا اور بصیرت سے کئے جانے والے اجتماعی فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:سابق رکن قومی اسمبلی طارق شبیر کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
انہوں کا کہنا تھا کہ سیاست کے علمبردار پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتے جبکہ پاکستان کو مل کر ہی آگے لے کر جانا، ترقی دینا اور سنوارنا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین بیت المال پنجاب سلمان منگلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔