ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثاقب چدھڑ اور مومنہ اقبال کے درمیان تنازعے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت

ثاقب چدھڑ اور مومنہ اقبال کے درمیان تنازعے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازعے سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن، ایڈووکیٹ رمشاء اقبال، کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق جسٹس آف پیس کا حکم آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عہبر گل نے رمشاء اقبال کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ جسٹس آف پیس نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ لیے بغیر ان کے خلاف سیکشن 154 ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کی۔ درخواست میں بیان کیے گئے الزامات سے کسی قابلِ دست اندازی جرم کا ارتکاب ثابت نہیں ہوتا۔درخواست گزار کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ جسٹس آف پیس کا 30 جون 2026 کا حکم کالعدم قرار دیا جائے ۔ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے درخواست میں اٹھائے گئے نکات کو قابلِ غور قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے اور کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر 2026 تک ملتوی کر دی۔عدالت نے عبوری حکم جاری کرتے ہوئے جسٹس آف پیس کے 30 جون 2026 کے حکم پر عملدرآمد بھی آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔ ۔

Ansa Awais

Content Writer