ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ، یہ تعطیلات 5 ستمبر تک جاری رہیں گی۔تعطیلات کے دوران عدالتِ عالیہ میں صرف فوری نوعیت کے مخصوص مقدمات کی سماعت کی جائے گی.
گرمیوں کی تعطیلات کےدوران لاہور ہائیکورٹ میں معمول کی عدالتی کارروائیاں معطل رہیں گی، تاہم ہنگامی اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئےخصوصی تعطیلاتی بینچز کام کرتے رہیں گے۔ اس دوران صرف ایسے مقدمات سنے جائیں گے جن میں فوری عدالتی مداخلت ناگزیر ہو۔تعطیلات کےدوران عدالت میں حبسِ بےجا ، ضمانت، ایف آئی آرکےاخراج یا منسوخی، حکمِ امتناع اورایسےمقدمات کی سماعت کی جائےگی جن میں کسی فریق کو فوری اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔تعطیلات کےدوران پیر سے جمعرات عدالت کےاوقاتِ کارصبح 9 بجے سےدوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روزعدالتی اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔