ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ لدھے والا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزم فرار؛ سی پی او گوجرانوالہ کا نوٹس

 تھانہ لدھے والا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزم فرار؛ سی پی او گوجرانوالہ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تھانہ لدھے والا وڑائچ کی حوالات سے 5 ملزم فرار ہوگئے پولیس کا سرچ آپریشن  جاری ہے 

 پولیس رپورٹ  کے مطابق گوجرانوالہ کے قریب لدھے والا کے علاقے میں واقع تھانہ لدھے والا وڑائچ میں سنگین غفلت اور سیکیورٹی کی کمزوری سامنے آ گئی، تھانے کے حوالات میں بند پانچ ملزم حوالات توڑ کر فرار ہو گئے۔ گجرانوالہ پولیس رپورٹ کے مطابق  مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا، جب حوالات میں موجود ملزموں  نے موقع پا کر فرار ہونے کی منصوبہ بندی کی اور کامیاب ہو گئے۔

پولیس کو واقعے کا علم صبح ہوا، جس کے فوری بعد علاقہ بھر میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزموں  کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہےاس  واقعے نے تھانے کی سیکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں

تھانہ لدھیوالہ وڑائچ سے پانچ مشتبہ افراد کے فرار ہونے پر  سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم  نے  فوری نوٹس لے لیا 

فرار مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ایس ایچ او لدھیوالہ وڑائچ نے مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا تھا۔ فرار افراد کا کوئی قانونی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی  سی پی او نے کہاکمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں  محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قانون کی عملداری اور محکمانہ نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔