ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوپال کے مسلمان نواب کے 15 ہزار کروڑ کے اثاثے کسے ملیں گے؟

بھوپال کے مسلمان نواب کے 15 ہزار کروڑ کے اثاثے کسے ملیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں 15 ہزار کروڑ کے اثاثے اب کسے ملیں گے؟ ہائی کورٹ نے مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔

بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کا 15 ہزار کروڑ کے اثاثوں سے محرومی کا خدشہ پیدا ہو گیا۔،بھارتی ریاست مدھیا پردیش (ایم پی) کی ہائی کورٹ نے سیف علی خان اور اُن کے اہلِ خانہ کو بھوپال میں 15 ہزار کروڑ روپے کے اثاثوں کا مالک قرار دینے کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔

عدالت نے اس جائیداد کو دشمن کی جائیداد قرار دے دیا، یہ اثاثے بھوپال کے مسلمان نواب کے تھے، اُن کی بیٹی سابق پاکستانی سیکریٹری خارجہ شہریار محمد خان کی والدہ ساجدہ سلطان پاکستان چلی آئی تھیں۔

ساجدہ سلطان کی دوسری بہن سیف علی خان کی دادی تھیں، سیف علی خان کا پٹودی خاندان اسی دادی کی بنیاد پر ان اثاثوں کا دعوے دار تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد اب یہ اثاثے کسے ملیں گے؟ اس حوالے سے ہائی کورٹ نے اس مقدمے کا پھر سے ٹرائل کرنے کا حکم دیا ہے۔