سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان اور اعلیٰ حکام نے سی پی او آفس کا دورہ کیا
یوم عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ اور حکام نے سنٹرل پولیس آفس میں قائم D3C مانیٹرنگ روم کا معائنہ کیا،وزیر اعلیٰ کی اشتعال انگیز عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس، حساس مقامات اور داخلی راستوں کی مؤثر نگرانی کی جائے،سیکورٹی ادارے مکمل الرٹ رہیں، معمولی کوتاہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی،
تمام ادارے باہمی ہم آہنگی سے فرائض انجام دے رہے ہیں،امن و امان کے قیام کے لیے حکومت، فورسز اور عوام یکجا ہیں،جلوسوں، مجالس اور عوامی مقامات پر فول پروف سیکورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔