ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریا :چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

آسٹریا :چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر سالزبرگ صوبے کے علاقے والڈ اِم پنزگاؤ کے قریب پیش آیا۔

 مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 3 مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئی، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ جرمن شہری تھے۔

طیارہ جرمنی کے شہر میونخ کے قریب ایک ایئر فیلڈ سے روانہ ہوا تھا اور یہ پرواز ایک راؤنڈ ٹرپ کے طور پر طے کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات کا عمل جاری ہے۔