ویب ڈیسک:اسپین میں ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز میں خوف و ہراس پھیلنے سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر غلطی سے فائر الارم بجنے کے باعث مانچسٹر جانے والی پرواز روک دی گئی۔
فائر الارم بجنے کے بعد خوف کے باعث مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی، اس دوران 18 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 36 منٹ پر ایمرجنسی سروسز کو رن وے پر موجود طیارے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی، طیارے میں آگ لگنے کا الارم بجتے ہی اس میں موجود مسافروں نے جان بچانے کے لیے باہر نکلنے کی کوشش کی، اس دوران کچھ مسافر ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے باہر نکلے اور براہ راست طیارے کے پروں سے چھلانگ لگا دی جس سے کچھ مسافروں کو چوٹیں بھی آئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نجی ایئر لائن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔