دنیا کا معروف ترین ٹک ٹاکر حافظ قرآن نکلا

دنیا کا معروف ترین ٹک ٹاکر حافظ قرآن نکلا
کیپشن: khabi laim a muslim
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خابی لیم حافظِ قران نکل آئے ۔  

 خابی لیم  ایک مشہور یوٹیوبر اور دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر ہیں ، خابی لیم کا تعلق سینیگال سے ہے جبکہ وہ اٹلی میں مقیم ہیں۔22 سالہ سینیگالی یوٹیوبر  اور کامیڈین خابی لیم اپنی ویڈیو میں خاموش کامیڈی اور صرف ہاتھوں کے اشاروں سے مزاحیہ ویڈیوز  بناتے ہیں  اور مشکل  چیزوں کا  آسان حل بتانے میں  کافی شہرت رکھتے ہیں۔

خابی لیم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معروف ترین شوبز، سیاسی و سماجی  شخصیات سے  بھی زیادہ فالوورز موجود ہیں۔خابی لیم کو انسٹا گرام پر 7 ملین، ٹوئٹر پر 2 لاکھ سے زائد جبکہ فیس بُک پر 1،233،114 صارفین فالو کر رہے ہیں ۔ معروف سینیگالی، ٹک ٹاکر و یوٹیوبر خابی لیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک باعمل مسلمان اور حافظِ قرآن ہیں۔