پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کم ہوگی؟عالمی مارکیٹ سےبڑی خبرآگئی

Patrol Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عالمی مارکیٹ سےبڑی خبرآگئی, خام تیل مزیدسستا ہوگیا۔

امریکی مالیاتی ادارے سٹی گروپ کےمطابق  عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزیدسستاہوگیا۔برینٹ  خام تیل کی فی بیرل قیمت 103ڈالر کی سطح پر آگئی۔امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت99ڈالر80سینٹ کی سطح پر آگئی۔

امریکی مالیاتی ادارے سٹی گروپ کی  رپورٹ کے مطابق کسابازاری سے ڈیمانڈ کم ہونے پر مارکیٹ میں تیل سستاہوگا۔سال کے آخرتک خام تیل کی قیمت 65 ڈالر فی بیرل تک گرسکتی ہے۔آئندہ سال خام تیل کی قیمت 45ڈالرفی بیرل تک آسکتی ہے۔

بلومبرگ  کے مطابق سٹی گروپ، فرانسسکو مارٹوشیا اور ایڈ مورس نے مشترکہ رپورٹ  میں 70 کی دہائی کے بحران اور موجودہ مارکیٹ کی صورتحال کا موازنہ  کیا  ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ  اگر تیل پیدا کرنے اور برآمد کرنے والی تنظیم اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کوئی مداخلت نہ کی گئی یا پھر سرمایہ کاری میں کمی کی گئی تو متذکرہ صورت حال مزید بھی شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے تاریخی شواہد بتاتے ہیں کہ صرف عالمی کساد بازاری کی صورت میں تیل کی طلب منفی ہو جاتی ہے جبکہ دیگر کساد بازاریوں میں عام طور پر ایک خاص حد تک گرتی ہیں۔