لاہور :داتا دربار کے علاقہ سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد

لاہور :داتا دربار کے علاقہ سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: داتا دربار کے علاقہ سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ داتا دربار گیٹ نمبر ایک کے قریب سے 55 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیاجبکہ پولیس کی مزید تفتیش کے مطابق داتا دربار پناہ گاہ کے قریب حادثے میں زخمی 40 سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا، داتا دربار میلا رام روڈ سے 40 سالہ شخص مردہ حالت میں ملا۔
 ایدھی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہ ہو سکی ۔
پولیس کے مطابق راوی روڈ ، سبزی منڈی کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ،نواب ٹاؤن کے علاقہ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی ۔